مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 95 تک پہنچ گئی ۔ افغان حکومت نے آج ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 95 افراد ہلاکت اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان وزرات داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔ سی این این کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغانستان میں عام سوگ کا اعلان/ کابل میں وحشیانہ خودکش حملے کی ذمہ د اری طالبان نے قبول کرلی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 95 تک پہنچ گئی ۔ افغان حکومت نے آج ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1878340
آپ کا تبصرہ